پنجاب یونیورسٹی کی ریٹائرڈ پروفیسر نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

پنجاب یونیورسٹی کی ریٹائرڈ پروفیسر نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں جامعہ پنجاب کی ریٹائرڈ پروفیسر طاہرہ کو قتل کردیا گیا۔ قتل کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں۔

ابتدائی طور پر معلوم تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ پروفیسر طاہرہ کے گھر میں چاقوؤں سے مسلح نامعلوم افراد گھسے اور انہیں قتل کردیا۔ کسی نے انہیں گھر میں گھستے یا فرار ہوتے نہیں دیکھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے یا کچھ اور، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔پروفیسر طاہرہ یونیورسٹی سے ریٹائر ہونے کے بعد جامعہ کی ہاؤسنگ کالونی میں مقیم تھیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔