سعودی الراجی بنک کے مالک نے ویڈیو پیغام میں 16ارب ڈالر کے اثاثے خیرات کرنے کا اعلان کر دیا

سعودی الراجی بنک کے مالک نے ویڈیو پیغام میں 16ارب ڈالر کے اثاثے خیرات کرنے کا اعلان کر دیا

ریاض :سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا نام سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی ہے جو سعودی عرب کا سب سے معروف بزنس مین ہے۔ ایک سنیپ چیٹ انٹرویو کے دوران سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی نے اقرار کیا کہ انہوں نے اپنے 16 ارب ڈالر کے اثاثے خیرات میں دے دیے ہیں۔ اتنی بڑی رقم کی خیرات کاسن کر میزبان بھی حیران رہ گیا اور کہا کہ یہ تو نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری اسلامی دنیا کی سب سے بڑی خیرات ہے۔

انٹرویو کے دوران سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹوں کو وصیت کردی ہے کہ جب وہ بیمار ہو جائیں تو ان کا علاج سعودی عرب سے باہر نہ کرایا جائے کیونکہ ان کے ملک کے ڈاکٹر بہت ہی قابل ہیں جو کسی بھی بیماری کا بہترین علاج کر سکتے ہیں۔

سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھتے تھے ۔محنت سے یہ مقام حاصل کیا ہے ۔
 ان کا الراجحی بینک مکمل اسلامی طریقہ کار کے تحت لین دین کرتا ہے ۔ ان کا بینکنگ کے علاوہ جپسم، سٹیل اور زراعت کے علاوہ بھی کئی شعبوں میں وسیع کاروبار ہے۔