آرمی چیف نے اپنی سر زمین پر پراکسی وار کے الزامات کو مسترد کر دیا

 آرمی چیف نے اپنی سر زمین پر پراکسی وار کے الزامات کو مسترد کر دیا

راولپنڈی: ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر میک ماسٹر نے ملاقات کی۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا   آرمی چیف نے  اپنی سر زمین پر پراکسی وار کے الزامات کو مسترد کر تے ہوئے کہا پاکستان خود ریاستی دہشتگردی کا شکار ہے۔ پاکستان مستقبل میں بھی دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز رنگ و نسل کارروائی کرے گا۔ 

b807e3eb1dfe62853d9c6e1e8475a73d

اس موقع پر امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے پاکستان کو خطے میں قیام امن کیلئے امریکی حمایت کی یقین دہانی کرائی اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں