ثابت ہو چکا ہے کہ مشال خان کا قتل سازش تھی: عمران خان

ثابت ہو چکا ہے کہ مشال خان کا قتل سازش تھی: عمران خان

صوابی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان صوابی میں مقتول مشال خان کے گھر جا پہنچے۔ عمران خان نے مشال کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور مشال خان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مشال خان کے والد اور والدہ کا دکھ باپ کی حیثیت سے سمجھتا ہوں۔ ثابت ہو چکا ہے کہ مشال خان کا قتل سازش تھی۔ قاتلوں کو سزا دلوائیں گے۔ تاکہ آئندہ توہین مذہب کا الزام لگا کر کوئی کسی کو قتل نہ کر سکے۔ ذمے دار پی ٹی آئی سے ہوں یا کسی بھی جماعت سے کسی کو نہیں بخشیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا چیف جسٹس کے از خود نوٹس سے قبل پرویز خٹک نے جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا تھا۔ مشال کے قتل میں شامل اور سازش میں شریک افراد کی گرفتاریاں ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر عمران خان کے ساتھ اسپیکر خیبرپختونخوا اسد قیصر بھی موجود تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں