پا جی ہمیں ایک گانا ساتھ ضرور گانا چاہیے ،ارمان ملک کا ہنی سنگھ کو پیغام

پا جی ہمیں ایک گانا ساتھ ضرور گانا چاہیے ،ارمان ملک کا ہنی سنگھ کو پیغام

ممبئی:بالی ووڈ نے نہ صرف اداکاری میں کمال نام پیدا کیے ہیں بلکہ موسیقی کے میدان میں بھی کئی نام ایسے ہیں جو اپنا ثانی نہیں رکھتے اور اگر بات کی جائے نئی نسل کی تو ان میں ارمان ملک سر فہرست ہیں ۔


ارمان ملک نے کئی مشہور فلموں جن میں اظہر،ہیٹ سٹوری تھری ،صنم رے ،ایم ایس دھونی اور باغی سمیت کئی فلموں کے مشہور گانے گائے۔لیکن اب ارمان کی خواہش ہے کہ وہ ہنی سنگھ کے ساتھ گانا گائیں ۔ایسا انہوں نے اپنے مداحوں کی خواہش پر کہا ۔سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اس بات ا اظہار کیا کہ تمام مداح آپ (ہنی سنگھ) کے نئے گانے کے منتظر ہیں۔ایک ٹویٹ کے جواب میں ارمان نے ہنی سنگھ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ’پا جی ہمیں ایک گانا ساتھ ضرور کرنا چائیے‘۔