مشال خان قتل کیس سے متعلق ایک اور ویڈیو نیونیوز نے حاصل کرلی

 مشال خان قتل کیس سے متعلق ایک اور ویڈیو نیونیوز نے حاصل کرلی

پشاور: مر دان یونیورسٹی واقعہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔  فوٹیج میں مشال کو قتل کرنے پرمبارک باد دی جا رہی ہے۔ جلوس کے شرکاءقاتل کا نام نہ بتانے کا حلف لے رہے ہیں۔

مردان یورنیورسٹی میں مشال خان قتل سے متعلق ایک اور ویڈیو نیونیوز نے حاصل کرلی۔ مشتعل افراد قاتل کا نام نہ بتانے کی تلقین کر رہے ہیں۔  مقررین کا کہنا ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گروہ کی مشال کے قاتل کا نام نہ بتانے کی تلقین کررہا ہے اور انکے چہرے بھی واضح نظرآرہے ہیں۔مقررین کہہ رہے ہیض کہ قاتل کا نام بتانے والا غداری کا مرتکب ہو گا۔

مصنف کے بارے میں