سندھ اسمبلی اجلاس، اپوزیشن لیڈر نے سکھر شہر کا گندا پانی ایوان میں لے آئے

سندھ اسمبلی اجلاس، اپوزیشن لیڈر نے سکھر شہر کا گندا پانی ایوان میں لے آئے

کراچی: سندھ اسمبلی کا ہر اجلاس ہنگامہ خیز ہوتا ہے اور اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے بھی سرگرم رہتی ہے آج اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار سکھر کا گندا پانی ایوان میں لے آئے۔ کہتے ہیں کہ کسی میں ہمت ہے تو اسے پی کر دکھائے۔

اپوزیشن لیڈر نے پورے ایوان کو پانی پینے کی پیش کش کی لیکن کسی نے بھی اسے ہاتھ نہ لگایا۔ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ حکومت یا تو ان کی تحریک التوا سن لے یا پھر سکھر کا یہ پانی پی لے۔

اس موقع پر اسپیکر آغا سراج درانی نے خواجہ اظہار کو مخاطب کر کے کہا کہ یہ پانی آپ کو دیوان چند چاولہ نے دیا ہو گا۔ پتہ نہیں کس گٹر سے بھر کر دیا ہے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے اراکان نے اجلاس کا علامتی واک آوٹ بھی کیا تاہم کچھ دیر بعد اسمبلی میں واپس آ گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں