ایمنسٹی سکیم کے تحت تین ماہ میں دس لاکھ غیر قانونی افراد واپس چلے جائیں گے

ایمنسٹی سکیم کے تحت تین ماہ میں دس لاکھ غیر قانونی افراد واپس چلے جائیں گے

ریاض: سعودی وزارتِ لیبر برائے سماجی ترقی نے ایمنسٹی سکیم کے تحت تین ماہ میں دس لاکھ غیر قانونی افراد واپس چلے جائیںگے ۔
وزارت ِلیبر کے ترجمان کا کہناہے کہ ابھی اس سکیم کے ختم ہونے میں 70دن باقی ہیں مگر جس طرح کے اعدادوشمار سامنے آرہے ہیں اس شرح سے ایک اندازے کے مطابق ان تین ماہ میں دس لاکھ غیر قانونی شہری اپنے وطن واپس لوٹ جائیں گے ۔
محکمہ شماریات کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں 5.5ملین غیر قانونی شہری موجود ہیں ۔
سکیم کے اعلان کے بعد مختلف علاقوں مراکز بنائے گئے ہیں ۔جہاں روزانہ ہزراوں کی تعداد میں غیر قانونی شہری اپنا دیٹا جمع کروا رہے ہیں ۔
وزارتِ لیبر کے حکام کا کہناہے کہ ان مراکز سے غیر قانونی شہری فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔