کپل اور سنیل گروور اختلافات بُھلا دیں، رشی کپور کی درخواست

کپل اور سنیل گروور اختلافات بُھلا دیں، رشی کپور کی درخواست

ممبئی: گزشتہ دنوں کپل شرما شراب کے نشے میں دھت آسٹریلیا سے واپسی پر دوران پرواز ساتھی اداکاروں سنیل گروور اور چندن سے الجھ پڑے تھے جس کے بعد سے دونوں اداکاروں میں تناؤ جاری ہے۔ دونوں نے دی کپل شرما شو سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رشی کپور نے موقع غنیمت جانتے ہوئے گزشہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا دونوں اداکاروں کے درمیان پیدا ہونیوالے اختلاف کو ختم ہونا چاہیئے۔ ان کا مزید کہنا تھا یہ شو آئی پی ایل جیسا ہے ''مل جاؤ دونوں یار''۔

d0a0d7b2f64a575913498eb7aeac7bd4

اس پر مشہور کامیڈین سنیل گروور نے رشی کپور کو دلچسپ جواب دیا کہ ''سر میں اس سیزن میں نہیں کھیل رہا کیونکہ میں ریٹائر ہرٹ ہوا ہوں''۔

واضح رہے اس سے پہلے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سونی ٹی وی کی انتظامیہ کامیڈین سنیل گروور کو اپنا ذاتی شو دے رہی ہے لیکن تاحال اس حوالے سے کوئی پیش رفت ہوتی نظر نہیں آئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں