وزیراعظم کی صاحبزادی کو پیشکش مہنگی پڑ گئی، ’’مریم لائٹ چلی گئی‘‘ ٹاپ ٹرینڈ

وزیراعظم کی صاحبزادی کو پیشکش مہنگی پڑ گئی، ’’مریم لائٹ چلی گئی‘‘ ٹاپ ٹرینڈ

لاہور: بجلی جانے کے بجائے کبھی کبھی آنے لگی تو شہریوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو گیا۔ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں نے مریم نواز کو ہدف بنا لیا۔ ایک منچلے نے ٹویٹ کیا کہ مریم صاحبہ لگتا ہے ساری بجلی آپ   مودی کو گفٹ کر چکے ہیں۔

8bd84011dd96f00c12174e06a6c10064

ایک اور صارف نے اپنے ٹویٹ میں نواز دور حکومت میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ٹویٹ کر کے دل کی بھڑاس نکالی۔ ثاقب خان نے پنکھے کے سامنے ہاتھ جوڑتے شخص کی تصویر لگا کر مریم نواز کو چیلنج کیا۔

ایک منچلی لڑکی نے تو پنکھے پر پرندے کے گھونسلے بنانے کی تصویر شیئر کر دی۔ تنویر شاہ نے لوڈشیڈنگ کو جانب سے گرمیوں کا لاجواب تحفہ قرار دے دیا۔ واضح رہے مریم نواز نے کہا تھا لوڈشیڈنگ ہوتی ہے تو ٹویٹر پر بتائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں