شمالی کوریا کا میزائل لانچ ہوتےہی امریکی سائبر حملے کا شکار

شمالی کوریا کا میزائل لانچ ہوتےہی امریکی سائبر حملے کا شکار

ٹوکیو: اتوار کے روز شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کیا جو کہ ناکام ہو گیا اب اس بارے میں اہم انکشاف ہوا ہے کہ یہ میزائل تجربہ امریکی فوج کے سائبر حملے کی وجہ سے ناکام ہو اہے۔ امریکا شمالی کوریا کے میزائلوں کی صلاحیتوں کو ہیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔


یہ ایک ایٹمی میزائل تجربہ تھا امریکی فوج نے اس میزائل تجربے کا پتا چلا لیا تھا۔ انتہائی با خبر ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے سائبر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شمالی کوریا کے میزائلوں کا پتا چلا کر انکے تجربات کو ناکام بنا دیا تھایہ بات برطانیہ میکلوم ریفکنڈ نے اپنے انکشاف میں بتائی۔

یہ بات بہت واضح ہے امریکی حکام کی کوشش کہ سائبر حملہ کر کے دشمن کے میزائل کو ناکارہ کر دیا جائے یہ بات سائبر ٹیکنالوجی کے ماہرین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتائی۔