سنجے دت کے عدالت میں پیش ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے

سنجے دت کے عدالت میں پیش ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے

سنجے دت کے عدالت میں پیش ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے

ممبئی:سنجے دت ہمیشہ سے ہی مشکلات اور تنازعات میں رہے ہیں اور اب جیل سے اپنی سزا پوری کرنے کے بعد بھی ان کے 15 سال پرانے  مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے تھے۔

ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ کی جانب سے 2002 میں فلمساز شکیل نورانی کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد آج سنجے دت خود عدالت میں پیش ہوئے جہاں وہ 10 منٹ تک کمرہ عدالت میں موجود رہے جب کہ اس دوران اداکار کے چہرے پر پریشانی کے تاثرات نمایاں تھے تاہم عدالت نے سنجے دت کے خود پیش ہونے پر ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے 500 کا جرمانہ عائد کیا ہے۔