قتل کی لائیو ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر فیس بک انتظامیہ حرکت میں آگئی

سین فرانسسکو: امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں ایک شخص کے قتل کی لائیو ویڈیو اپ لوڈ کئے جانے پر 'فیس بک' انتظامیہ حرکت میں آگئی ۔

قتل کی لائیو ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر فیس بک انتظامیہ حرکت میں آگئی

سان فرانسسکو: امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ میں ایک شخص کے قتل کی لائیو ویڈیو اپ لوڈ کئے جانے پر 'فیس بک' انتظامیہ حرکت میں آگئی ۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک نے اپنی ویب سائٹ پر ڈالی جانے والی پرتشدد اور دیگر قابل اعتراض مواد سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے سخت اقدامات کا شدید اورسنجیدگی سے جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
فیس بک کے گلوبل آپریشن اور میڈیا پارٹنر شپ کے نائب صدر جسٹن اوسوسکی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی ٹیم کچھ اس طرح کے اقدامات کرنے کیلئے کام کر رہی ہے جس سے اس طرح کی ویڈیو ڈالے جانے کے فورا بعد اس کی معلومات عوامی طور پر ممکن ہو اور واردات، مجرم یا غیر سماجی عناصر کی شناخت کرکے اس کے خلاف جلد از جلد اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ راستہ ہموار کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی کہ فیس بک سے وابستہ لوگ اس طرح کے معاملات کو جلد از جلد مناسب پلیٹ فارم پر مطلع کر سکیں۔