بجلی کا نظام درہم برہم، شارٹ فال 6 ہزار 680 میگا واٹ ہو گیا

بجلی کا نظام درہم برہم، شارٹ فال 6 ہزار 680 میگا واٹ ہو گیا

لاہور: اپریل میں ہی جان لیوا لوڈ شیڈنگ نے عوام کو اذیت میں مبتلا کردیا۔ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جا پہنچا جبکہ شہری علاقوں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند کی جا رہی ہے۔ اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 6 سو 80 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق اس وقت بجلی کی طلب 18 ہزار 9 سو میگاواٹ جبکہ پیداوار 12 ہزار 2 سو 20 میگا واٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کے باعث نیشنل پاوور کنٹرول سینٹر نے گرڈ اسٹیشنز بند کرنا شروع کر دیئے ہیں جس سے ملک کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی ترسیل کا توازن بگڑ سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں