پاناما لیکس کا فیصلہ 20اپریل بروز جمعرات کو سنایا جائے گا

پاناما لیکس کا فیصلہ 20اپریل بروز جمعرات کو سنایا جائے گا

اسلام آباد: پاکستان کے عوام کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئی ہیں کیونکہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلے سنائے جانے کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ پاناما کیس کا فیصلہ 20 اپریل کو دوپہر 2 بجے سنایا جائے گا۔

بینچ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ 23 فروری کو محفوظ کیا گیا تھا۔ اس دوران بینچ کے سربراہ جسٹس آصف کھوسہ نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ کوئی مختصر فیصلہ نہیں دینا چاہتے ہر پہلو سے جائزہ لے کر کیس کا تفصیلی فیصلہ دینگے اور اسے بیس سال بعد بھی لوگ درست مانیں گے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا تھا جس نے بھی شور مچانا ہے مچاتا رہے ہم نے فیصلہ قانون کے مطابق کرنا ہے۔

واضح رہے سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی 26 سماعتیں ہوئیں۔ پانامہ کیس کی پہلی سماعت 20 اکتوبر کو ہوئی تھی۔ بنچ کے رکن جسٹس عظمت کی علالت کے باعث پاناما کیس کی سماعت کچھ دن کے لیے معطل رہی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، عوامی مسلم لیگ، جمہوری وطن پارٹی اور طارق اسد ایڈووکیٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کی تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں