گلوکار عدنان سمیع کو ایک مرتبہ پھر ٹوئٹر پر صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا

گلوکار عدنان سمیع کو ایک مرتبہ پھر ٹوئٹر پر صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا

 گلوکار عدنان سمیع کو ایک مرتبہ پھر ٹوئٹر پر صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا

بالی ووڈ:  گلوکار عدنان سمیع کو ایک مرتبہ پھر ٹوئٹر پر صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا، تاہم اس بار وجہ پاکستان کے خلاف بیان نہیں بلکہ سنیپ چیٹ کا ہندوستان کو غریب ملک کہنا تھا۔عدنان سمیع نے ٹوئٹر پر سنیپ چیٹ چھوڑنے کا اعلان کیا، جس کی وجہ اس کے سی ای او کا ایک بیان ہے۔

اسنیپ چیٹ کے سی ای او نے ایون اسپیگل 2015 میں مبینہ طور پر کہا تھا یہ ایپ صرف امیر افراد کے لیے ہے، میں اسے غریب ممالک جیسے بھارت او اسپین تک توسیع نہیں دینا چاہتا۔اس بیان کے بعد کئی ہندوستانیوں نے سنیپ چیٹ پر تنقید کی جن میں سے ایک عدنان سمیع بھی ہیں۔

ایک صارف نے کہا عدنان سمیع کے لیے بہت بُرا محسوس کرتا ہوں، ہر بار اپنی وفاداری کا ثبوت دینا پڑتا ہے۔انہوں نے ٹویٹ میں ہندوستان نوازی کا موقع نہ گنواتے ہوئے بھارتی فوج اور وزیر اعظم نریندر مودی کو سراہا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے عدنان سمیع پہلی بار 13 مارچ 2001 میں ایک سال کے وزیٹرز کے ویزے پر ہندوستان گئے تھے، جس کے بعد ان کے ویزا میں کئی بار توسیع کی گئی۔27 مئی 2010 کو جاری کیے گئے ان کے پاکستانی پاسپورٹ کی مدت 26 مئی 2015 کو ختم ہوگئی جس کی حکومت پاکستان نے تجدید نہیں، جس کے بعد انھوں نے ہندوستانی حکومت سے ملک میں اپنے قیام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانونی قرار دینے کی درخواست کی۔