بھارتی شہر شاہجان پور میں دو دو سال سے لاپتہ درجنوں لڑکیاں ایک دن میں بازیاب

بھارتی شہر شاہجان پور میں دو دو سال سے لاپتہ درجنوں لڑکیاں ایک دن میں بازیاب

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع شاہجان پور میں ایس پی کے الٹی میٹم کے بعد پولیس نے دو دو سال سے لاپتہ درجنوں لڑکیوں کو ایک دن میں بازیاب کرالیا۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک ضلع شاہجان پور میں گزشتہ دو سال کے دوران لڑکیوں کے اغواء کے 39 واقعات رپورٹ ہوئے۔ ان کے اہلخانہ کی طرف سے بار بار درخواستوں کے باوجود اس کیسز پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی تھی بالآخر ایس پی سٹی کے بی سنگ نے متعلقہ تھانوں کو الٹی میٹم دیا کہ 72 گھنٹوں کے اندر مغوی لڑکیوں کو بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دی۔

پولیس اہلکاروں نے کارروائی کے خوف سے ایک ہی رات میں 39 میں سے 27 لڑکیوں کو بازیاب کرالیا اور دیگر کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں ٴ بازیاب ہونے والی لڑکیوں کو 2015ء اور 2016ء میں اغواء کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں