مک ماسٹر کی مودی ملاقات, باہمی و علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

مک ماسٹر کی مودی ملاقات, باہمی و علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

نئی دہلی : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی مک ماسٹر نے امریکہ بھارت اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور اِس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت امریکہ کا ایک اہم دفاعی شریکِ کار ہے۔ فریقین نے دفاع اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون تیز کرنے میں اپنی مشترکہ دلچسپی کا اعادہ بھی کیا.

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی ایچ آر مک ماسٹر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے نئی دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور باہمی تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔اس دوران مک ماسٹر نے امریکہ بھارت اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور اِس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت امریکہ کا ایک اہم دفاعی شریکِ کار ہے۔ فریقین نے دفاع اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون تیز کرنے میں اپنی مشترکہ دلچسپی کا اعادہ بھی کیا۔مک ماسٹر نے نریندر مودی کے ساتھ تبادلہ خیال میں افغانستان کی صورت حال پر بھی گفتگو کی۔امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے اپنے بھارتی ہم منصب اجیت ڈوبھال سے دو گھنٹے تک تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم سے ہونے والی بات چیت میں ڈوبھال کے علاوہ سکریٹری خارجہ ایس جے شنکر اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔نئی دہلی آنے سے قبل مک ماسٹر نے افغانستان اور پاکستان کا بھی دورہ کیا تھا۔وہ پیر کی شام کو اسلام آباد سے نئی دہلی پہنچے تھے نریندر مودی سے تبادلہ خیال کے بعد وہ امریکہ لوٹ گئے۔