ایک کے بعد ایک آفر، عروہ حسین پر قسمت مہربان ہوگئی

کراچی: کچھ چند ماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ عروا حسین کو گلوکار فرحان سعید سے شادی راس آگئی۔ شادی کے کچھ عرصے بعد ہی انہیں ایک کے بعد ایک فلم کی آفر آرہی ہے۔

ایک کے بعد ایک آفر، عروہ حسین پر قسمت مہربان ہوگئی

کراچی: کچھ چند ماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ عروہ حسین کو گلوکار فرحان سعید سے شادی راس آگئی۔ شادی کے کچھ عرصے بعد ہی انہیں ایک کے بعد ایک فلم کی آفر آرہی ہے۔
فلم نامعلوم افراد سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنیوالی عروہ حسین آج کل ٹی وی ڈراموں سے زیادہ فلمسازوں کی پہلی ترجیحات میں شامل ہوچکی ہیں۔ انہیں ایک کے بعد ایک فلم کی آفر ہو رہی ہے۔ اب تک وہ ہمایوں سعید کیساتھ فلم “میں پنجاب نہیں جاونگی”، بلال اشرف اور گوہر رشید کیساتھ فلم “رنگ ریزا”، گلوکار علی عظمت کیساتھ “جھول” اور فہد مصطفی کیساتھ نامعلوم افراد کے سیکوئل میں کام کر رہی ہیں۔

اس حوالے سےاداکارہ کا کہنا ہےکہ ہمیشہ ایسے پراجیکٹس میں کام کرتی ہوں جو من کو بھاتے ہیں۔ فلموں کے کردار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ امید ہے کہ فلمیں رواں برس نمائش کیلئے پیش کر دی جائینگی۔