شام میں امریکی فضائی حملوں میں 20 افراد ہلاک

شام میں امریکی فضائی حملوں میں 20 افراد ہلاک

بیروت:  شام کے مشرقی صوبے دیئر ایزور میں داعش کے خلاف امریکی فضائی حملوں میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ۔


فرانسیسی خبر رساں ادارے نے انسانی حقوق کے حوالے سے شامی مبصر اور برطانوی مانیٹر کے حوالے سے بتایا کہ یہ ہلاکتیں عراقی سرحد کے قریبی علاقے البو کمال میں 2 مختلف واقعات میں ہوئیں ۔

برطانوی مانیٹر نے بتایا کہ پانچ بچوں سمیت 13 شہری گزشتہ روز عراقی سرحد کے قریبی علاقے البوکمال میں ہونے والے امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے۔

نیوویب ڈیسک< News Source