پریانکا چوپڑا نے بھی مسلمانوں کے دل جیت لئے

اندور : بھارتی گلوکار سونو نگم کے اذان سے متعلق نازیبا ٹویٹس نے جہاں بھارت سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا تو وہی بالی ووڈ کی نامور شخصیات کے اذان کے حق میں بیانات سامنے آرہے ہیں۔ سلمان خان اور پوجا بھٹ سمیت متعد اداکاروں کی طرح بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی ایسی بات کہہ ڈالی جس نے مسلمانوں کے دل جیت لئے ۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں اذان کی آواز سن کر دلی سکون ملتا ہے۔

بھارتی میڈیا چینل ”نیوز 18 “ کی رپورٹ کے مطابق جس اذان سے سنگر سونو نگم کو تکلیف ہوتی ہے ، اسی اذان سے اداکارہ پریانکا چوپڑا کے دل کو تسکین ملتی ہے ، پریانکا چوپڑا ”گنگا جل 2 “فلم کی شوٹنگ کے لئے بھوپال آئی تھیں۔ جہاں انہوں نے تقریبا 20 دن گزارے اور لوٹتے وقت انہوں نے شام بھوپال کاتذکرہ کیا تھا۔ پریانکا نے کہا کہ وہ روزانہ شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد سہانی شام میں ہوٹل کی چھت پر پہنچ جاتی تھی۔ یہاں انہیں ہر سمت سے اذان کی آواز سنائی پڑتی تھی۔اداکارہ نے کہا تھا کہ '' ہوٹل کے ارد گرد چھ مساجد تھیں۔ڈھلتی شام میں اذان کے لئے اٹھنے والی آواز سے ان کو دلی سکون ملتا تھا۔