سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن کے لیے روانہ ہو گئے

سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن کے لیے روانہ ہو گئے
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز  لندن جانے کے لیے  جاتی امراء سے ائرپورٹ  پہنچے جہاں سے دس بجے لندن کے لیے روانہ ہو گئے  ۔

 واضح رہے کہ جاتی امراء میں شریف خاندان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ  لندن میں کلثوم نواز کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ہے جس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز  لندن جارہے ہیں ، شریف خاندان کے ترجمان کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی روز سے لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی طبعیت اچانک خراب ہونے کی خبر کے بعد  نواز شریف اور مریم نواز ان کی تیمارداری کے لیے لندن جارہے ہیں۔

ضرور پڑھیں :- سعودی عرب کا شام فوج بھیجنے کا عندیہ

نیونیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز   نجی پرواز سے لندن روانہ ہو گئے ہیں جبکہ مریم نواز  کے ساتھ ان کے  شوہر کیپٹن ریٹائر صفدر اور ان کی بیٹی ماہ نور صفدر بھی ان کے ہمراہ لندن روانہ  ہو  ئے  ہیں۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ  سابق وزیراعظم اور مریم نواز کی  واپسی کے لیے ممکنہ طور پر 22 اپریل کی بکنگ کرائی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں :- وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھاشا ڈیم کی تعمیر کی منظوری دیدی

واضح رہے کہ  مریم نوازنے گزشتہ رات  ٹوئٹ کے ذریعے عوام سے اپیل کی کہ وہ کلثوم نواز کے لیے دعا کریں جنہیں ایک بار پھر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

aca6060c0ffeb3b5afa35c24c561720e 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 f69ff093b9aae46c1230ba1ea3cdfda6 64fba6692eb385fd928fc9791004ca43 36ee0e0c455f52cba5b56e40ff2deb45