تنازعات سے گھرے علاقوں میں جنسی زیادتیاں روکی جائیں، ملیحہ لودھی

تنازعات سے گھرے علاقوں میں جنسی زیادتیاں روکی جائیں، ملیحہ لودھی

نیو یاک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں کہ تنازعات سے گھرے علاقوں میں جنسی زیادتیاں روکی جائیں۔اقوام متحدہ کی کونسل میں ملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میانمار سے پاکستان کے پڑوس تک ریاستی اور غیر ریاستی عناصر جنسی زیادتیوں میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کا شام میں فوج  بھیجنے کا عندیہ

انہوں نے مزید کہا کہ آبادی کو خوفزدہ کرنے کے لیے جنسی زیادتیوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ جنسی زیادتی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے والے اکثر انصاف کے کٹہرے میں نہیں لائے جاتے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:بھارت میں دلہن نے شوہر کو پرکشش نہ ہونے پر قتل کر دیا

 یاد رہے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کھٹوعہ میں رواں برس جنوری میں اغوا کے بعد اجتماعی ’ریپ‘ کا نشانہ بنائے جانے کے بعد بیہمانہ قتل کی گئی 8 سالہ بچی کے واقعے نے نہ صرف کشمیر اور ہندوستان بلکہ پوری دنیا کو جنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں