18 سالہ حسینہ نے مس رشیا کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

18 سالہ حسینہ نے مس رشیا کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ماسکو: روس کی 18 سال کی طالبہ نے مس رشیا کا ٹائٹل جیت لیا۔ جولیا پولی چینا صحافت کی تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ماسکو میں 26واں سالانہ مقابلہ حسن سجایا گیا جس میں روس کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی 50 حسیناؤں نے حصہ لیا۔

 فائنل راؤنڈ کیلئے 10 حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ سے نوجوان طالبہ جولیا نے ’مس رشیا 2018ء‘ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

 اس مقابلے میں  جیتنے والی حسینہ کو ایک لگژری کار اور نقد انعام سے بھی نوازا گیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں