"اگراستثنیٰ نہ ملا تو اگلی پیشی سے پہلے واپس آجائیں گے" مریم نواز

کیپشن: مریم نواز آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ

لاہور: سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز  لندن کے لیے  روانہ ہو گئے  ۔ مریم نواز نے روانگی سے قبل جہاز سے اپنے ٹویٹر اکاوںٹ پر اپنی واپسی کے بارے میں بتا کر سب کو حیرا ن کر دیا ہے ۔

  مسلم لیگ ن  کی مرکزی رہنما مریم نواز نے جہاز میں سوار ہونے کے بعد نواز شریف کی تصویر  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی ہے اوراپنی ٹویٹ میں لکھا ہےکہ " اپنی والدہ کیلئے دعاﺅں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ کی عیادت کیلئے لندن جا رہے ہیں،اگراستثنیٰ نہ ملا تو اگلی پیشی سے پہلے واپس آجائیں گے۔"

ضرو رپڑھیں :- محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ  کے بارے میں اہم خبر آگئی 

3876f917e9f54a5525c44a4e7e89cb88

یہ بھی پڑھیں :- سعودی حکومت نے بڑی کمپنی کے غیر ملکی ملازمین کے لیے ایسا کام کر دیا کہ غیر ملکی خوشی سے نہال ہو گئے 

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے ممکنہ طور پر 22 اپریل کی بکنگ کرائی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بیگم کلثوم نواز کو طبیعت ناساز ہونے پر گھر سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ پر قوم سے والدہ کی صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کی تھی۔