شریف خاندان کی شوگر مل کی اپیل خارج

شریف خاندان کی شوگر مل کی اپیل خارج

اسلام آباد: چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے شریف خاندان کی شوگر مل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ شریف خاندان کے وکیل سلمان اکرم راجہ پیش نہ ہوئے۔ سپریم کورٹ نے عدم پیروی پر اتفاق شوگر مل کی اپیل خارج کر دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امریکا میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی

لاہور ہائی کورٹ نے شوگر ملیں واپس منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اور شریف خاندان نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ کیس میں غلط بیانی کی گئی پہلے کہا جاتا رہا یہ شوگر ملیں نہیں پاور پلانٹ ہے اور مالکان کا اصل مقصد شوگر مل لگانا تھا۔

غلط بیانی پر توہین عدالت کی کارروائی کریں یا نہیں دیکھ لیتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں: فیصل رضا عابدی کو اگلی سماعت پر پکڑ کر لایا جائے، چیف جسٹس

واضح رہے کہ شریف خاندان نے اپنی 3 شوگر ملیں اتفاق شوگر مل، حسیب وقاص اور چوہدری شوگر مل وسطی پنجاب سے جنوبی پنجاب منتقل کی تھیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے منتقلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ ان شوگر ملز کو 3 ماہ کے اندر واپس اسی جگہ منتقل کر دیا جائے جہاں وہ پہلے لگی ہوئی تھیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں