سینیٹ انتخابات میں ضمیر کا سودہ کرنیوالے ارکان کا فیصلہ آج ہو جائے گا، خٹک

سینیٹ انتخابات میں ضمیر کا سودہ کرنیوالے ارکان کا فیصلہ آج ہو جائے گا، خٹک

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ضمیر کا سودہ کرنے والے ارکان کی فہرستوں کو تقریباً حتمی شکل دے دی ہے اور ان کا فیصلہ آج ہو جائے گا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ توقع ہے عمران خان آج پریس کانفرنس کے دوران ضمیر فروش ارکان سے متعلق اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں: پیراگون سوسائٹی اسکینڈل، احد چیمہ براہ راست معاملات میں ملوث رہے، ڈی جی نیب

پرویز خٹک نے کہا کہ مالی سال 19-2018 کا بجٹ اگلی حکومت کی ذمہ داری ہے اور موجودہ حکومت نے بجٹ پیش کیا تو آنے والی حکومت سے زیادتی ہو گی اور یہ سیاسی بجٹ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والی حکومت کا بجٹ پیش کرنا پری پول ریگنگ ہے ہم پختونوں کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں اور جدوجہد کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اداروں کے خلاف نوازشریف بات کریں یا کوئی اور ہم کبھی انکے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے جبکہ ہم اپنی مسلح افواج اور اداروں کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل رضا عابدی کو اگلی سماعت پر پکڑ کر لایا جائے، چیف جسٹس

پرویز خٹک نے کہا کہ کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹر کوئی بھی ضرورت کے وقت استعمال کر سکتا ہے اور عمران خان ہماری حکومت کی دعوت پر تعلیم، بلین ٹری اور دیگر منصوبے دیکھنے ہیلی کاپٹر میں آئے اور ان کے ساتھ ہمیشہ ہیلی کاپٹر میں وزیر نے سفر کیا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں