بھرتیوں اور ترقیاتی سکیموں سے پابندی اٹھائی جائے ، خورشید شاہ

 بھرتیوں اور ترقیاتی سکیموں سے پابندی اٹھائی جائے ، خورشید شاہ
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: خورشید شاہ نے انتخابی شیڈول جاری ہونے سے پہلے تقرریوں پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کردیا ۔الیکشن کمیشن کو اپنے خط میں اپوزیشن لیڈر کاکہنا ہےبھرتیوں اور ترقیاتی سکیموں پر پابندی قبل از وقت ہے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ۔ خورشید شاہ نے صوبائی الیکشن کمشنرز کی تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ فوری طور پر صوبائی الیکشن کمشنرز کا تقرر کیا جائے تاکہ الیکشن کا عمل بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کیا جا سکے۔ 

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی
 
 تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بھرتیوں اور ترقیاتی سکیموں پر پابندی لگنے کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا اور پابندی اٹھانے کا مطالبہ کر دیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک انتخابی شیڈول جاری نہیں ہوتا تن تک  ایسی پابندی نہیں ہونی چاہیے ۔اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن کو خط میں لکھا کہ  اس وقت پابندی لگنے سے حکومتی نظام مکمل طور پر رک جائے گا،الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی میں دلچسپ صورتحال، شیریں مزاری نے ایاز صادق کو 'یار' کہہ دیا


خیال رہے کہ چند روز  قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ انتخابات کے پیش نظر سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ہے  اور یکم اپریل کے بعد منظور ہونے والی ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد بھی روکنے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اداروں میں بھرتیوں پرپابندی ہو گی جس کا اطلاق یکم اپریل 2018 سے ہو گا۔اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق وفاقی اور صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں پر نہیں ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں