اس وقت کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلا سکے، چیئرمین نیب

اس وقت کوئی طاقت نہیں جو نیب کی ڈوری ہلا سکے، چیئرمین نیب
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کی ڈوریاں ہلانے والا آج تک کوئی پیدا نہیں ہوا. اگر ڈوریاں ہلیں تو بریف کیس اٹھا کر گھر چلا جاؤں گا۔

اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹ کمیٹی اجلاس کے بعد  میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا نیب کی ڈوریاں ہلانے کا تاثر درست نہیں ،جب کوئی ڈوری ہلی تو بیگ اٹھا کر گھر جانے کو ترجیح دوں گا۔سابق وزیراعظم کی لندن روانگی کے سوال پر چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو روکنا نیب کا کام نہیں۔علی جہانگیر صدیقی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے سوال پر کہاعدالت نے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے روک رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیب افسران شفافیت سے کام کریں ، ملک کو جلد بدعنوانی سے پاک کر دینگے : چیئرمین نیب 
 
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ الیکشن ہونے یا نا ہونے سے نیب کا کوئی تعلق نہیں، اگر کسی نے کرپشن کی ہے تو الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے بعد بھی جوابدہ ہے۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ اگر کبھی کسی کیس میں ثابت ہوجائے کہ نیب نے انتقامی کارروائی کی ہے تو اس کی خود ذمہ داری قبول کروں گا اور گھر چلا جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:اہم کیسز میں اعلیٰ افسران کے اثر انداز ہونے کی شکایات، چیئرمین نیب کا نوٹس
 
 جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ اگر مجھے کوئی برا کہے تو کبھی بُرا نہیں مناؤں گا تاہم اگر کوئی ادارے کو برا کہے تو بطور نیب کے سربراہ اپنے ادارے کا دفاع کروں گا۔چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک میں کرپشن کے حجم کی بات بہت آگے نکل گئی ہے، کچھ لوگوں کے خلاف کارروائی ہوئی، کوئی ملازمت سے فارغ ہوا اور کچھ  گرفتار ہوئے ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں