’ایران ہر وہ ہتھیار خود بنائے گا یا خریدے گا جو اس کے دفاع کے لیے ضروری ہو گا‘

’ایران ہر وہ ہتھیار خود بنائے گا یا خریدے گا جو اس کے دفاع کے لیے ضروری ہو گا‘
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران ہر وہ ہتھیار خود بنائے گا یا خریدے گا جو اس کے دفاع کے لیے ضروری ہو گا، ایرانی مسلح افواج ہمسایہ ممالک کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہیں، غیر ملکی طاقتیں ملکوں پر خود سرانہ جارحیت کرتی ہیں۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی فوج کے دن کی مناسبت سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی طاقتوں نے ایران اور مغربی ایشیا کے اطراف کے علاقوں میں غیر قانونی طور پر پڑاو ڈال دیا ہے اور ان علاقوں میں دہشتگرد گروہوں سے بڑی طاقتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اہلیہ کی عیادت فرار کا بہانہ نہیں بننی چاہیے : فواد چوہدری
 یہ خبر بھی پڑھیں: مادھوری نے کرن جوہر کی فلم ’کلنک‘ میں سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کی حامی بھر لی
 صدر حسن روحانی نے ایرانی سپاہ اور فوج کے کردار کو خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ بڑی طاقتوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی فوج کو تیار رہنا چاہیے اور خطے میں امن و استحکام پیدا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور دہشتگردوں کو اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ ایران کی جانب بری نظروں سے دیکھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں