شوہر اور بیٹے کو امریکی صدر بنتا دیکھنے والی باربرا بش انتقال کرگئیں

شوہر اور بیٹے کو امریکی صدر بنتا دیکھنے والی باربرا بش انتقال کرگئیں
کیپشن: Photo Nai Baat

واشنگٹن: سابق امریکی خاتون اول باربرابش 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں ، وہ سابق صدر بش سینئر کی بیوی اور بش جونیئر کی والدہ تھیں۔

تفصیلات کے مطابق باربرا بش پھیپھڑوں اور دل کے پرانے مرض میں مبتلا تھیں، وہ ہسپتال میں حالیہ عرصے کے دوران کئی بار داخل ہوئیں۔ انتقال سے دو روز قبل انہوں نے گھر والوں کے درمیان ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ’ایران ہر وہ ہتھیار خود بنائے گا یا خریدے گا جو اس کے دفاع کے لیے ضروری ہو گا‘
 یہ خبر بھی پڑھیں: اہلیہ کی عیادت فرار کا بہانہ نہیں بننی چاہیے : فواد چوہدری
 باربرا بش انیس سو نواسی سے انیس سو ترانوے کے دوران امریکی خاتون اول رہیں، وہ پہلی خاتون اول تھیں جنہوں نے شوہر اور بیٹے دونوں کی حلف صدارت کی تقریب دیکھی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں