جمہوریت اتار چڑھائو کا شکار ، ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے :مریم اورنگزیب

جمہوریت اتار چڑھائو کا شکار ، ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے :مریم اورنگزیب
کیپشن: image by samaa.tv

اسلام آباد : وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں ملک میں جمہوریت اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ، ملک  اب بھی مشکل وقت سے گزر رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیشنل پریس کلب  اسلام آباد میں آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کے اعلان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو سپریم کورٹ کے باہر نعرے بازی سے روکا تھا  ۔

پاکستان کی جمہوریت کا مقدمہ بہت اتار چڑھاو سے گزرا ہے ، جولائی میں جمہوریت کے مسلسل دس سال منائیں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ تین بار منتخب وزیراعظم جس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ، سڑکوں کے جال بچھا دیئے لیکن کل جب وہ ووٹ کو عزت دینے کی بات کرنے لگے تو میڈیا نے خاموش کروا دیا۔

مریم اورنگزیب نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز چیف جسٹس نے کہا کہ ان کے اورعدلیہ کے خلاف نعرے لگائے گئے لیکن میں نے لوگوں کو نعرے لگانے سے منع کیا تھا ، وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی سیکیورٹی اور سیفٹی کے حوالے سے کام ہو رہا ہے۔