شاہد خاقان عباسی دو روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

شاہد خاقان عباسی دو روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
کیپشن: image by The Express Tribune

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے ، برطانوی اعلیٰ حکام اور پاکستانی ہائی کمشنر ابن عباس نے وزیراعظم کا استقبال کیا ، شاہد خاقان عباسی ملکہ الزبتھ ،پرنس آف ویلز اور برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ، برطانوی اعلیٰ حکام اور پاکستانی ہائی کمشنر ابن عباس نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

شاہدخاقان عباسی 2 روزہ دورے کے دوران برطانوی ملکہ الزبتھ ، شہزادہ چارلس اور ہم منصب تھریسامے سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔