ترک صدر کا ملک میں قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان

ترک صدر کا ملک میں قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

انقرہ: صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی میں قبل از وقت عام انتخابات 24 جون 2018 کو منعقد ہوں گے۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر ترکی نے اپوزیشن رہنماء نیشلسٹ موومنٹ پارٹی کے رہنما دولت باھچے لی سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرس میں ایردوان نے بتایا کہ دولت باھچے لی سے بات چیت فائدہ مند ثابت  ہوئی ہے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ "ترکی 16 اپریل کے ریفرنڈم کے بعد بھی ابھی تک جمہوریہ ترکی میں پرانا نظام نافذ ہے۔ صدر اور حکومت کے درمیان ہم آہنگی میں کوئی مسئلہ در پیش نہیں ہے تو بھی پرانے نظام کی خامیاں ہماری راہ میں حائل ہو رہی ہیں۔ ہم در اصل 2019 کے ماہ نومبر تک اسی نظام پر عمل پیرا رہنے کے حق میں تھے تاہم شام میں سرحد پار کارروائی اور عراق میں پیش آنے والے اہم واقعات نے ترکی میں غیر یقینی کی صورتحال کو فی الفور ختم کرنے کو لازمی بنا دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار کے ساتھ ہمارے لوگوں کا رابطہ ہے عمران خان نے اعتراف کر لیا
 یہ خبر بھی پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹان کیس: ڈی آئی جی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
 یہ خبر بھی پڑھیں:  ’اگر ان کیخلاف سازشوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیں گے‘
 انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے ملک کو درپیش مسائل کی بنا پر ہم نے باھچے لی کی پیش کش کا خیر مقدم کیا ہے۔ الیکشن کے معاملے کو ملکی ایجنڈے سے جلد از جلد خارج کرنا شرطیہ ہے۔ لہذا ہم نے عام انتخابات ڈیڑھ سال قبل کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو 24 جون کو ہونگے۔

ان کا کہنا ہے کہ ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات 24 جون کو ہوں گے۔ اس حوالے سے قانونی سلسلے کو فی الفور شروع کر دیا جائیگا اور ہائی الیکشن کمیشن بھی انتخابات کی فوری طور پر تیاریاں شروع کر دے گا، قواعد کے مطابق عام انتخابات نومبر 2019 میں ہونا تھے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں