مودی کی لندن آمد پر برطانوی پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں کشمیریوں کا احتجاج

مودی کی لندن آمد پر برطانوی پارلیمنٹ کے باہر ہزاروں کشمیریوں کا احتجاج
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لندن : بھارتی وزیر اعظم نریندری مودی کی لندن آمد کے موقع پر برطانوی پارلیمنٹ کے باہر کشمیری، سکھ اور پاکستانی کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے بھارت مخالف اور کشمیر کے حق میں نعرے لگائے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ بھارت کے حامی مظاہرین بڑی تعداد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر جمع ہوگئے، مظاہرین کو پرامن رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اہلیہ کی عیادت فرار کا بہانہ نہیں بننی چاہیے : فواد چوہدری
 یہ خبر بھی پڑھیں: چوہدری نثار کے ساتھ ہمارے لوگوں کا رابطہ ہے عمران خان نے اعتراف کر لیا
  یہ خبر بھی پڑھیں: ’اگر ان کیخلاف سازشوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیں گے‘
 اس موقع پر برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں سینکڑوں افراد احتجاجی مظاہرے میں شریک ہیں، بھارت کے سفارتخانے نے کرائے پر لوگ اکٹھے کیے ہوئے ہیں، اگر مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی تو ذمہ دار بھارتی ہائی کمیشن ہوگا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں