وزیراعظم نے مکران کوسٹل ہائی وے دہشتگردی واقعے پر رپورٹ طلب کر لی

وزیراعظم نے مکران کوسٹل ہائی وے دہشتگردی واقعے پر رپورٹ طلب کر لی
ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل فیس بُک پیج

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی۔


وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ مکران کوسٹل ہائی وے کے واقعے میں بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم نے دہشت گردی کے واقعے پر حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کے متاثرین کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔