موٹی اور بری اداکارہ کی چھاپ سے دلبرداشتہ ہو کرکئی بار خود کشی کرنے کا سوچا، سوفی ٹرنر

موٹی اور بری اداکارہ کی چھاپ سے دلبرداشتہ ہو کرکئی بار خود کشی کرنے کا سوچا، سوفی ٹرنر
تصویر ٹوئٹر

لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکارہ سوفی ٹرنر نے کہا کہ انہوں نے موٹی اور بری اداکارہ کی چھاپ سے دلبرداشتہ ہو کرکئی بار خود کشی کرنے کا سوچا۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق سوفی ٹرنر نے بتایا کہ مجھے 17سال کی عمر میں ذہنی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور میں ڈپریشن کا شکار ہو گئی، اس دوران میں نے موٹی اور بری اداکارہ کی چھاپسے دلبرداشتہ ہو کرکئی بار خود کشی کرنے کا بھی سوچا اور پھر میں نے تھراپی سیشن اور ادویات کا استعمال شروع کر دیا ۔

جس اس کا کریڈیٹ میں جو جوناس کو دیتی ہوں جس نے مجھے خود سے محبت کرنا سکھایا اور مجھے ڈپریشن سے نکلنے میںمدد کی۔انہوں نے کہا کہ شوبز اور اداکاری سے دوری خود کا خیال رکھنے کے لئے اختیار کی۔