اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا
وزیراعظم چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت توانائی کا قلمدان لے لوں، اسد عمر۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ریڈیو پاکستان

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ کا قلمدان چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور یقین ظاہر کیا ہے کہ وزیراعظم نیا پاکستان بنائیں گے۔


اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہکابینہ میں ردوبدل کے سلسلے میں وزیراعظم چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر وزارت توانائی کا قلمدان لے لوں لیکن میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں کابینہ کا مزید حصہ نہیں رہوں گا۔ میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے امید ہیں اور نیا پاکستان بنائیں گے۔