لاہور :پی سی بی نے ورلڈ کپ 2019اور دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کر دیا ۔
ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی ٹیم میں صرف ایک وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ہی رکھاگیاہے جبکہ سلیکٹرز کی جانب سے تیار کی گئی 15 رکنی فہرست میں فخر زمان، امام الحق، عابد علی، بابر اعظم، شعیب ملک، حارث سہیل، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، ، جنید خان، عماد وسیم، محمد حسنین اور محمد حفیظ شامل ہیں۔
محمدعامر اور آصف علی انگلینڈ کیساتھ کھیلے جانے والے ون ڈے سریز اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے شامل کیا گیا ہے ۔