کترینہ کیف نے سلمان خان کے ساتھ فلم بھارت سائن کرنے کی وجہ بتا دی

کترینہ کیف نے سلمان خان کے ساتھ فلم بھارت سائن کرنے کی وجہ بتا دی
بشکریہ انسٹا گرام

ممبئی : بالی وڈادا کارہ نے سلمان خان سے دوستی کی وجہ سے فلم بھارت سائن کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق،بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور سلمان خان کئی کامیاب فلموں میں اکٹھے کا م کر چکے ہیں، تاہم مختلف ذرائع کی طرف سے ان دونوں ستاروں  کی دوستی کو فلم میں ایک ساتھ  کام کرنے کی وجہ قرار دیا جا رہا تھا۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلم بھارت سائن کرنے کی اہم وجہ سلمان نہیں بلکہ اس فلم کا شاندار سکرپٹ تھا، انہیں جب اس فلم کی آفرکی گئی اور انہوں نے محض تین گھنٹے میں سکرپٹ پڑھااور اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم میں مجھے دیے جانے والا کردار روایتی کرداروں سے ہٹ کر تھا ۔ ان  کا سلمان خان سے اس دوران  کوئی رابطہ نہیں تھا سلمان سے ملاقات فلم کے سیٹ پر ہی ہوئی۔