بالاکوٹ حملہ ،بھارتی وزیر خارجہ نے بالآخر سچ بول ہی دیا :ترجمان پاک فوج

بالاکوٹ حملہ ،بھارتی وزیر خارجہ نے بالآخر سچ بول ہی دیا :ترجمان پاک فوج
کیپشن: Image Source : Twitter

اسلام آباد :پلوامہ ڈرامے کے بعد بالاکوٹ میں بھارتی ڈرامے کا ڈراپ سین بھی ہو گیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بالآخر بالاکوٹ حملے پر سچ بول ہی دیا ۔

d657fdcb2bada202a7637d3262a3e7df

تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر حملے کا ایک گھناﺅنا منصوبہ بنایا جس کو پاک فوج نے بڑی بہادری سے ناکام بنا دیا ،لیکن بھارت کا دعویٰ تھا کہ بالاکوٹ حملے میںکئی دہشتگرد اور پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے ،اس کے جواب میں پاکستان نے 27 فروری کو بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے دو طیاروں کو تباہ کیا اور بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار بھی کیا۔

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما انتخابی مہم کے دوران بالا کوٹ حملے کو اپنی تشہیر کے لیے بھی استعمال کرتے رہے جب کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ثبوت مانگنے کے باوجود بھارتی افواج اور حکمران کسی قسم کا ثبوت عوام اور میڈیا کے سامنے نہ رکھ سکے۔

اب بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی بالاکوٹ حملے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالاکوٹ حملے میں کوئی بھی پاکستانی فوجی یا سویلین ہلاک نہیں ہوا تھا،بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے آخر کار سچ بول دیا،میجر جنرل آصف غفور نے مزید لکھا کہ زمینی حقائق نے بھارت کو مجبور کر دیا، امید ہے بھارت باقی جھوٹوں سے متعلق بھی سچ بولے گا، دیر آید درست آید۔