سندھ حکومت کا زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ
کیپشن: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے مایوس ہوں، وزیراعلیٰ سندھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن سے متعلق نئی حکمت علمی اختیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ جن علاقوں میں کورونا کے زیادہ کیسز ہونگے ان کو مکمل بند کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے مایوس ہوں۔ سماجی دوری اور آئسولیشن کے بغیر وائرس کے پھیلاؤ کو نہیں روکا جا سکتا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کچی آبادیوں میں 77 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے لیاری، کھادار، لی مارکیٹ، کالا پل اور گارڈن کے علاقوں میں 30، گلستان جوہر، شریف کالونی، خلیل کالونی، کے ای سی ایچ سوسائٹی میں 16، ضلع کورنگی 6، لانڈھی اور گلشن حدید میں 6، ضلع غربی کے ناردرن بائی پاس، بلدیہ اور افغان بستی میں 8 اور ضلع وسطی کے مضافاتی علاقوں میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔