“دی راک” نے 4 ارب 14 کروڑ روپے کا خوبصورت گھر خرید لیا

“دی راک” نے 4 ارب 14 کروڑ روپے کا خوبصورت گھر خرید لیا
کیپشن:   “دی راک” نے 4 ارب 14 کروڑ روپے کا خوبصورت گھر خرید لیا سورس:   file

لاس اینجلس : سابق ریسلر اور ہالی وڈ اداکار  ڈوین “دی راک” نے دو کروڑ 70 لاکھ ڈالر(4 ارب 14 کروڑ روپے) کا خوبصورت گھر خرید لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہولی وڈ اداکار اور سابق ریسلر ڈوین “دی راک” جانسن نے مزاحیہ اداکار پال ریسر سے 6 بیڈرومز اور پارک پر مشتمل حویلی خریدنے کے لیے 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر فراہم کر دیے۔

48 سالہ دی راک نے 1993 میں تعمیر کردہ 3.67 ایکڑ پر مشتمل مکان لے لیا ہے۔ جس میں خوبصورت مہمان خانہ بھی شامل ہے۔ یہ مکان باہر سے بھی انتہائی خوبصورت نظر آتا ہے۔

پال ریسر نے کچھ روز قبل اس مکان کی قیمت 3 کروڑ ڈالر لگائی تھی تاہم دی راک نے اس سے ڈھائی کروڑ روپے کم قیمت لگائی.

امریکن میوزیشن ایلیکس نے یہ مکان جب اپنے لیے تعمیر کیا تھا تو اس میں ایک خوبصورت میوزک اسٹوڈیو بھی بنایا تھا۔ مکان میں خوبصورت لکڑی کی پینٹنگ بھی کی گئی ہے۔ اس گھر میں ایک جم اور سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔