توہین آمیز خاکوں کے خلاف کل قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی

توہین آمیز خاکوں کے خلاف کل قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی
کیپشن: توہین آمیز خاکوں کے خلاف کل قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی
سورس: file

اسلام آباد: توہین آمیز خاکوں کے خلاف  حکومت کی طرف سے  کل قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کی جارہی ہے۔

نیو نیوز کے مطابق حکومت نے مغربی ممالک میں جاری توہین آمیز خاکوں کے خلاف متفقہ قرارداد قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔  قرارداد حکومت اور اپوزیشن کے تمام ارکان کے دستخطوں کے ساتھ پیرکو پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اسپیکر آفس کے ذریعے اپوزیشن چیمبر سے رابطہ کیا گیا ہے۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں معاملے پر غور اور حتمی مسودہ مرتب کیا جائے گا۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں تمام پارلیمانی لیڈرز کے دستخطوں سے مسودہ تیار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس سے قبل اپوزیشن رہنماؤں کو آگاہ کیا جائے گا۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر ایک بجے ہوگا جس کے فوری بعد 2 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس  ہے۔