ٹی ایل پی سے مذاکرات نہیں ہو رہے، یتیم خانہ چوک پر کچھ حالات خراب ہیں: شیخ رشید

ٹی ایل پی سے مذاکرات نہیں ہو رہے، یتیم خانہ چوک پر کچھ حالات خراب ہیں: شیخ رشید
کیپشن: ٹی ایل پی سے مذاکرات نہیں ہو رہے، یتیم خانہ چوک پر کچھ حالات خراب ہیں: شیخ رشید
سورس: file

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔ 192 دھرنوں میں سے 191 ختم کرالیے۔ صرف ایک یتیم خانہ ملتان روڈ لاہور میں دھرنا جاری ہے۔ وہاں حالات تھوڑے سے خراب ہیں۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ دھرنے کے دوران پولیس اہلکار شہید ہوئے کچھ ٹی ایل پی کے کارکن بھی جاں بحق ہوئے۔ 

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کو جس طرح بین کیا گیا ہے اس میں تمام معاملات شامل ہیں۔کسی بھی تنظیم پر پابندی سے قبل ان سے مکمل رابطہ کیا جاتا ہے۔جب کوئی تنظیم حکومت کی رٹ کو چیلنج کرتی ہے تو اسے ہر طرح سے روکنا پڑتا ہے۔ پابندی لگانے کیلئے جلدی میں ایسے اقدامات کئے گئے جس کیلئے ہم تیار نہیں تھے۔ ٹی ایل پی کے معاملے کو پارلیمنٹ میں بھی لے کر جائیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت ﷺ کیلئے عمران خان نے کل اقوام متحدہ جیسا بیان دیا ہے۔مسلمان ہونے کی حیثیت سے گستاخی رسول ﷺ کسی صورت قبول نہیں۔اس حوالے سے کل ایک میٹنگ ہے وہاں وزیر اعظم ایسا ہی بیان دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں تمام راستے کھلے ہیں۔20 اپریل کو بھی تمام راستے ایسے ہی کھلے رہیں گے جیسے اب کھلے ہیں۔

جہانگیر ترین کے حوالے سے سوال پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ  جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا حصہ ہیں ان کا معاملہ امید ہے حل ہو جائے گا۔پارٹی میں ایسے معاملات ہوتے رہتے ہیں ان سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا.

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں 25 موبائل بازار لگانے جار ہے ہیں۔موبائل بازاروں میں عوام کو سستی اشیا فراہم کی جائیں گی۔ اہتے ہیں اسلام آباد جیسے مہنگے شہر میں بھی عوام کو سستی اشیا ملیں۔11 قسم کی اشیائے ضروریہ کو سستے داموں فراہم کرنے کی کوشش ہے۔