آئی ایم ایف اور پاکستان میں آج سے مذاکرات کا آغاز ہو گا

آئی ایم ایف اور پاکستان میں آج سے مذاکرات کا آغاز ہو گا

لاہور: پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) حکام کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جن کا آغاز آج سے ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نومنتخب حکومت کے نمائندے آج واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات شروع کریں گے جن میں اسلام آباد سے اہم شخصیات ورچوئلی شریک ہوں گی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آئی ایم ایف نئی حکومت کے تحفظات ، سبسڈیز، ایمنسٹی اور نئی شرائط پر غور کیا جائے گا جبکہ وطن عزیز کیلئے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کا امکان ہے جس کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ 
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایسٹر پیریز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستانی حکام کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات میں مدد کا منتظر ہے۔

مصنف کے بارے میں