عمران خان کی سراج الحق سے رابطہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

عمران خان کی سراج الحق سے رابطہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا امیر جماعت اسلامی پاکستان سرا ج الحق سے اہم رابطہ ہو ا جس میں ملکی سیاسی صورتحال ،دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے  امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کہا  کہ حکومت کو ایک باضابطہ سازش کے تحت ہٹایا گیا، قومی رجحانات کی حامل محب وطن قوتوں کو باہم ملکر اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق  دونوں قائدین نے روابط میں تسلسل برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا جس کے بعد عمران خان نے کی منظوری کے بعد آئندہ جماعت اسلامی سے  روابط بڑھانے اور برقرار رکھنے کیلئے پرویز خٹک اور اسد قیصر کو خصوصی ٹاسک دیدیا گیا۔