شہباز حکومت مشکل میں پھنس گئی ،اتحادی حکومت کا دوٹوک اعلان 

شہباز حکومت مشکل میں پھنس گئی ،اتحادی حکومت کا دوٹوک اعلان 

اسلام آباد:شہباز حکومت مشکل میںپھنس گئی ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا جب تک بلوچستان میں ہونے والے کشیدگی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری شروع نہیں ہو تی وہ کابینہ کاحصہ نہیں بن سکتے ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کشیدگی کے واقعات روز بروز بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمیں جوڈیشل انکوائری کا کہا ہے ، ایسے واقعات کی جب تک  جوڈیشنل انکوائری نہ ہوہم کابینہ کا حصہ نہیں بن سکتے ۔

انہوں نے کہا  ہم کابینہ کا فوری طور پر حصہ نہیں ہونگے،دوسری جانب کئی دن گزر جانے کے بعد بھی متحدہ حکومت کی کابینہ ارکان کے نام سامنےنہ آسکے لیکن آج پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 36 رکنی کابینہ آج حلف اُٹھائے گی ۔

پیپلز پارٹی  کے رہنما خورشید شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ وفاقی کابینہ آج رات ساڑھے 8 بجے حلف اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج 36 رکنی کابینہ حلف اٹھائے گی  جس میں پیپلزپارٹی کے 11 ، مسلم لیگ ن کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزرا آج حلف اٹھائیں گے ۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ باقی 7 وزارتیں اتحادیوں کو دی جائیں گی ۔