پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبد الرحمان کا اعلیٰ تعلیم کو بچانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے نام اہم خط

پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبد الرحمان کا اعلیٰ تعلیم کو بچانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کے نام اہم خط

لاہور:پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان  نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام اہم خط لکھ دیا جس میں انہوں نے کہا چیئرمین ایچ ای سی کی  تقرری شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائے، موجود ہ چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت میں توسیع سے بھی گریز کیا جائے،چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر  چودھری عبدالرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے  کہا یہ اعلیٰ تعلیم کو بچانے کا   صحیح وقت ہے ، پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کو آج کل کئی سنگین مسائل کا سامنا ہے  جن کے باعث تعلیمی شعبے کونقصان پہنچ رہا ہے ۔

84a6c346aaf1b7bf90f1377e66e24bc9


پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے خط میں وزیر اعظم شہباز شریف کو ملک کے  نجی شعبہ تعلیم  کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،انہوں نے وزارت عظمی سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دیتے ہوئے وزیر اعظم کو پاکستان  کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار  کیلئے  بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔

پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے  وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں کہا ہائیر ایجوکیشن کمیشن   کی امتیازی پالیسیوں کے باعث  نجی  شعبہ کو  بہت نقصان پہنچا ،ایچ ای سی انتظامیہ کی یک طرفہ بند دروازے کی پالیسیوں کو 180 میں سے 178 وائس چانسلرز نے مسترد کیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ  موجود ہ چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت میں توسیع سے بھی گریز کیا جائے، نئے چیئرمین ایچ ای سی کی    شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر   تقرری یقینی بنائی جائے،تقرری کا عمل سیاسی اور بیرونی  مداخلت سے پاک رکھا جائے ۔

خط میں وزیر اعظم شہبا زشریف سے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے لیے متحرک مواقع پیدا کرنے کیلئے بین الاقوامی ماہرین تعلیم پر مشتمل غیر جانبدار اور اہل سر چ کمیٹی قائم کی جائے ۔

چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان  نے خط میں  وزیراعظم شہباز شریف کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار کے لئے  بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔