ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

لاہور: ملک کے مختلف شہروں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پنجاب میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔


تفصیلات کے مطابق لاہور، ساہیوال، سیالکوٹ، سمندری، سرگودھا، بہاولپور، راجن پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش  ہوئے جس کے بعد  گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ  ملک کے بالائی علاقوں سمیت وسطی پنجاب اور شمالی و مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکے بادل برسے ۔

ماہرین موسمیات  نے خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی وسطی پنجاب سمیت شمالی ومشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہرکیا  ہے،اس دوران بعض مقامات پر موسلادھاربارش بھی ہوسکتی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں